حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قدس شریف بین الاقوامی کانفرنس جو آج بروز منگل ۴ مئی کو شروع ہوئی اس کے پہلے روز عالم اسلام کی ۱۲ معروف شخصیات نے گفتگو کی۔
یہ ورچوئل کانفرنس اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ رمضانی کی تقریر سے شروع ہوئی اس کے بعد حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ اعرافی، مفتی شام شیخ احمد بدرالدین حسون، حج و زیارت کے امور میں نمائندہ ولی فقیہ حجۃ الاسلام سید عبد الفتاح نواب، ناصر ابوشریف، حجۃ الاسلام فواد کاظم المقدادی، ڈاکٹر امیر عبداللہیان، ڈاکٹر مسعود شجرہ، مولانا انیس الرحمن، ڈاکٹر سہیل اسعد، ڈاکٹر نزیھہ صالح اور مولوی حبیب اللہ حسام نے تقاریر کیں۔
خیال رہے کہ قدس شریف بین الاقوامی کانفرنس اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے ساتھ سازمان فرہنگ و ارتباطات اسلامی، صدا و سیما، آستان قدس رضوی، جامعہ المصطفیٰ، مجمع جہانی تقریب مذاہب کے باہمی تعاون سے منعقد ہوئی ہے۔